اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الصادق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’باطل کے محاذ پر فاطمی مزاحمت: مدینہ کے نفاق سے مسجد الاقصی تک‘‘ کے عنوان سے ایک فکری و خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں علما اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار سے آقای فرحت مہدوی اور حجت الاسلام سید مجتبیٰ سلیمانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مزاحمتی سیرت، ظالمانہ نظاموں کے مقابلے میں ان کے حوصلے، اور تاریخی نفاق کے چہرے کو بے نقاب کرنے کے عمل کو موجودہ فلسطینی جدوجہد سے جوڑتے ہوئے علمی انداز میں گفتگو کی۔
مقررین نے کہا کہ فاطمی مزاحمت محض تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک دائمی اصول ہے جو ہر دور میں باطل کے مقابلے میں اہلِ حق کی رہنمائی کرتا ہے۔ ان کے مطابق آج مسجد الاقصی اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جدوجہد اسی فاطمی عزم و استقامت کی توسیع ہے۔
سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے فاؤنڈیشن کی اس علمی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مکالماتی پروگرام اُمت کے فکری ارتقا اور اتحادِ امت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔
آپ کا تبصرہ